حکومت نے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کمیٹی قائم کردی

July 27, 2015 5:33 pm0 commentsViews: 24

وزیرمذہبی امور کی سربراہی میں بنائی گئی 28 رکنی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر غور
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے پہلی مرتبہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے ایک سرکاری کمیٹی قائم کر دی جس کا نام قومی کمیٹی برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی رکھا گیا ہے۔ اس کمیٹی کا پہلا اجلاس جلد بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت کے تعاون سے اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کانفرنسیں منعقد کی گئیں جس میں تمام مسالک کے علماء نے شرکت کی اور ایک 4 نکاتی متفقہ ضابطہ اخلاق تیار کیا جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی سربراہی میں28 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے چاروں مسالک کے ایک ایک عالم کو شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر مذہبی امور اوقاف بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

Tags: