آج صبح قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

July 27, 2015 5:33 pm0 commentsViews: 19

عدالتوں سے مزید 5 قاتلوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے‘ ایک کو کل پھانسی دی جائیگی
لاہور( اے پی پی) سینٹرل جیل ملتان میں قتل ہونے والے2 مجرموں کو آج پھانسی دے دی گئی، کریم الدین اور فاروق نے الگ الگ واقعات میں2 افراد قتل کئے جس پر ان کو سزائے موت سنائی گئی۔ دریں اثناء مزید5 قاتلوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئے۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قید عنصر اقبال کو کل، محمد نواز کو 29 جولائی اور محمد طارق کو30 جولائی کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا،43 سالہ عبدالباسط کو 29 جولائی کو فیصل آباد سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ مجرم کو گرفتاری کے بعد فالج ہوگیا تھا۔ سینئر ڈاکٹروں کی جانب سے اسے لا علاج قرار دیا گیا، اسی بنیاد پر این جی او جسٹس پروجیکٹ پاکستان کے ڈائریکٹر سارہ بلال نے اس کی سزا پر عملدر آمد رکوانے کامطالبہ بھی کیا۔ 2 افراد کے مقدمہ قتل میں موت کی سزا پانے والے شفقت عرف شوقہ کو30 جولائی کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں پھانسی دی جائے گی۔ شفت نے جہلم میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹے کو قتل کیا۔ جبکہ بہن، بھانجی اور بھابھی کا قاتل عبدالقیوم کل ساہیوال جیل میں پھانسی چڑھے گا۔ ملزم نے1999 ء میں تینوں خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔

Tags: