بینک انتظامیہ نے غریب عورت کے اکائونٹ میں لاکھوں روپے جمع کرادیے

July 27, 2015 5:35 pm0 commentsViews: 28

بھارت میں ارمیلا نامی خاتون نے اپنے اکائونٹ میں دو ہزار جمع کرائے تھے، لاکھوں روپے کی اطلاع پر حیران رہ گئی
اکائونٹ میں رقم ناکافی تھی اس لیے فرضی رقم جمع کرادی گئی ، بینک انتظامیہ کا انوکھا موقف
نئی دہلی( این این آئی) بھارت میں غریب عورت کے اکائونٹ میں بینک انتظامیہ نے کھربوں روپے جمع کر دئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کی ایک غریب عورت ارمیلا یادو نے اپنے اکائونٹ میں2 ہزار روپے جمع کرائے مگر اس وقت وہ حیران رہ گئی جب اس کے موبائل فون پر بینک کی جانب سے اس کے اکائونٹ میں کھربوں روپے کی موجودگی کا ایس ایم ایس موصول ہوا، بینک کا ایس ایم ایس دیکھ کر ارمیلا چکرا کر رہ گئی۔ اس نے فوری طور پر اپنے ضامن سے بات کی۔ جب اس نے بینک حکام سے بات کی تو ان کا انوکھا جواب تھا کہ ارمیلا کے اکائونٹ میں رقم ناکافی تھی اس لئے بینک نے اس اکائونٹ میں فرضی رقم جمع کرائی ہے تا کہ اس کا کھاتہ بند نہ ہو۔ بینک نے اس کے اکائونٹ میں957 کھرب 11 ارب 69 کروڑ86 لاکھ 47 ہزار 130 روپے 14 پیسے ڈالے ۔ غریب ارمیلا کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی بکھیڑوں میں نہیں پڑنا چاہتی۔ وہ صرف اتنا چاہتی ہے کہ اس کے اکائونٹ میں اتنی ہی رقم واپس آجائے جتنی اس نے جمع کرائی ہے۔

Tags: