عامل کے کہنے پر اپنے بیٹے کی صحت یابی کیلئے دوسرے کے بچے کو بلی چڑھا دیا

July 27, 2015 5:49 pm0 commentsViews: 36

کھٹمنڈو( این این آئی) نیپال میں عامل کے کہنے پر باپ نے اپنے بیٹے کی صحت یابی کیلئے دوسرے کے بچے کی بلی دے ڈالی۔ نیپال میں بھارتی سرحد سے متصل ضلع ناو لپراسی کے ایک جنگل سے10 سالہ جیون کو ہار کی کئی دن پرانی گردن کٹی لاش ملی تھی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے دوران5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے ایک شخص نے جیون کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بچہ بیمار رہتا تھا۔ گائوں کے ایک عامل نے اسے اپنے بیمار بیٹے کو بدروحوں سے نجات دلوانے کے لئے کسی بچے کی قربانی دینے کا کہا تھا۔ گرفتار شخص کے مطابق وہ اپنے پڑوسی کی مدد سے جیون کو بسکٹ اور پیسوں کا لالچ دے کر اسے ایک ویران مقام پر لے آیا جہاں اس نے مخصوص مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد بچے کو قتل کر کے اس کی لاش وہیں جنگل میں پھینک دی۔

Tags: