ملک میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ20لاکھ ہوگئی

July 27, 2015 5:51 pm0 commentsViews: 29

سندھ کے 4اضلاع ہائی رسک قرار،مریضوں کو غیرضروری انجکشن لگوانے سے گریزکا مشورہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ملک میں ہیپا ٹائٹس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ20 لاکھ ہوگئی۔ سندھ اس وائرس کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیپا ٹائٹس کے31 لاکھ مریض موجود ہیں۔ سندھ کے 4 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ۔ مریض غیر ضروری انجیکشن لگوانے سے گریز کریں۔ بیماری کی صورت میں انجیکشن بحالت مجبوری لگوایا جائے۔ ہیپا ٹائٹس کا وائرس حجام کے آلودہ استرو ں، ایک دوسرے کے شیونگ بلیڈ کے استعمال، استعمال شدہ سرنجوں، جنسی بے راہ روی، ناک کان چھدوانے والوں کی آلودہ سوئی سے انسانی خون میں شامل ہو کر متاثر کر دیتا ہے۔ ہیپا ٹائٹس آلودہ نیل کٹر، متاثرہ مریض کے ٹوتھ برش استعمال کرنے سے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

Tags: