90 فیصد عمرہ زائرین اپنے ممالک واپس چلے گئے

July 27, 2015 5:51 pm0 commentsViews: 18

جدہ( یو پی پی) عمرے کیلئے آئے ہوئے 90 فیصد زائرین مکہ مکرمہ سے اپنے ممالک کو رخصت ہوگئے۔ سعودی وزارت حج کے اہلکار حاتم بن حسن القدی کے مطابق55 لاکھ 38 ہزار سے زائد زائرین سلطنت سے چلے گئے جبکہ3 لاکھ31 ہزار ابھی موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت کے پاس ایک الیکٹرک نظام موجود ہے جس سے عمرہ زائرین کے ملک میں آنے یا اور جانے کا علم ہوتا ہے خانہ کعبہ کے امام عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں توسیع سے حاجیوں کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے۔

Tags: