سہراب گوٹھ‘ تشدد زدہ لاش کو جانوروں نے چبا ڈالا

July 27, 2015 5:53 pm0 commentsViews: 31

کلری اور سکھن میں 2 افراد قتل‘ بفر زون کے گھر سے پھندا لگی لاش برآمد
کورنگی میں عوام نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا‘ 2 ساتھی فرار‘ پولیس مقابلے کے بعد منگھوپیر سے ڈاکو گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) کورنگی میں عوام کی صبح سویرے بہادری، ایک ڈکیت دبوچ لیا دو فرار، منگھو پیر میں مقابلہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، بفر زون میں خود کشی، کلری اور سکھن میں دو افراد کا قتل، سہراب گوٹھ سے پر تشدد نعش جانوروں نے کان اور ناک چبا ڈالی۔ اطلاعات کے مطابق بفر زون کے علاقے میں آج صبح33سالہ جمیل نامی شخص کی پھندا لگی نعش ملی ہے۔ جسے اسپتال پہنچایا گیا بتایا جاتا ہے کہ متوفی کافی دنوں سے اکیلا رہتا تھا۔ کورنگی میں صبح سویرے عوام نے راہ گیروں سے لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکوئوں کو گھیر لیا۔ تاہم ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ جبکہ ایک ڈاکو کو عوام نے دبوچ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ منگھو پیر کے ایس ایچ او غلام حسین کورائی کے مطابق صبح سویرے ڈکیتی کی اطلاع ملی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گھیرا اور مقابلہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ اس نے گزشتہ شب لیاری کلری کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل کے قریبی عزیز کو فائرنگ کرکے اپنے پڑوسی نوجوان رضوان کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کسی لڑکی کا معاملہ لگتا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سکھن میں ایک لڑکی کے معاملے پر اورنگی کے نوجوان مستقیم کو قتل کر دیا گیا تھا پولیس نے ملزم کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

Tags: