عمار ت سے بر آمد 4 لاشوں کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا

July 27, 2015 5:56 pm0 commentsViews: 22

پولیس نے مقتولہ فلیٹ مالکن کے شوہر کو حراست میں لے لیا، معمہ جلد حل کر لیا جائے گا، ایس ایس پی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سچل کے علاقے سے گزشتہ روز رہائشی عمارت سے ملنے والی لاشوں کے قتل کا مقدمہ پولیس تاحال درج نہیں کر سکی۔ پولیس نے فلیٹ مالکن مقتولہ حسینہ بی بی کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سچل کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر قائم شافر پلازہ کے فلیٹ سے ملنے والی 4لاشوں کا پولیس مقدمہ درج نہیں کر سکی۔ ایس ایچ او اعجاز بلوچ نے بتایا کہ قتل ہونے والوں میں حسینہ بی بی زوجہ نصیر ناصر، ان کی بیٹی تبسم، کرائے دار عالیہ بی بی اور ان کا بیٹا 8 سالہ محمد سبحان شامل تھے۔ ایس ایس پی ملیر نجیب خان نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ2 خواتین اور 2 بچوں کے قتل کا معمہ جلد حل کر لیا جائیگا۔

Tags: