گلستان جوہر مکان کی دیوار گرنے سے 4 افراد زخمی

July 27, 2015 5:57 pm0 commentsViews: 14

کراچی(کرائم رپورٹر) گلستان جوہر میں ایک مکان کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر خاتون اور بچے سمیت4 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی نزد کے ڈی اے فلیٹ کے سامنے واقعہ ایک مکان کی دیوار گرجانے کے نتیجے میںمکان میں موجود چار افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور علاقہ مکینوں کی مدد سے مذکورہ افراد کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا،فوری طور مذکورہ زخمی ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون ،ایک بچہ اور دو مرد بتائے جاتے ہیں۔

Tags: