آج صبح، نیو کراچی میں تیز رفتار کار برساتی نالے میں گر گئی،5 افراد زخمی

July 28, 2015 2:38 pm0 commentsViews: 21

سٹرک پر بارش کی وجہ سے پھسلن تھی، تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں جا گری، پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے نیو کراچی میں برساتی نالے میں کار گرنے سے 5 افراد معمولی زخمی ‘عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح نیو کراچی نمبر 3 میں برساتی نالے کے اندر کار گر گئی جس کی اطلاع پولیس اور امدادی ٹیموں کو دی گئی‘ پولیس اور امدادی ٹیموں نے پہنچ کر کار میںموجود 5 افراد کو نکال کر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا پولیس نے بتایا کہ بارش کے باعث روڈ پر پھسلن ہے جس کے باعث مذکورہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور برساتی نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں5 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ نالے سے کار کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Tags: