بنگلوں اور موبائل مارکیٹوں میں لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

July 28, 2015 2:46 pm0 commentsViews: 20

بلدیہ حق باھو چوک سے مقابلے کے بعد پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا
کراچی( کرائم رپورٹر)اتحاد ٹائون پولیس نے بلدیہ ٹائون حق باہو چوک کے قریب مقابلے کے دوران زخمی حالت میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم علی رضا عرف علی موٹا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا ،پویس نے زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کردیا ،پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی عباس اورعزیز الرحمان فرار ہوگئے ۔تیموریہ پولیس نے بنگلوں اور موبائل فون مارکیٹوں میں لوٹ مار کرنے گروہ کے چار کارندوں اسحاق،ظفر ،یوسف اور محمد یاسین کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔

Tags: