آج صبح عائشہ منزل پر گھر میں آگ لگ گئی ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا
اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، گھر میں موجود 50 سالہ شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے عائشہ منزل میں مکان کے اندر آگ لگنے سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق آج صبح عائشہ منزل تعلیمی باغ کے قریب گھر کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی‘ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا‘ جو کہ تقریباً ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا جبکہ مکان میں موجود ایک معمر شخص50 سالہ طاہر ولد جمعہ جھلس کر ہلاک ہوگیا جس کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا‘ پولیس نے بتایا کہ متوفی واقعے کے وقت گھر میں اکیلا موجود تھا اور گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے‘اور فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ہے۔