ڈرون طیارہ ہمارا ہی تھا، بھارت کا اعتراف

July 28, 2015 2:47 pm0 commentsViews: 23

جموں/ نئی دہلی( آئی این پی) بھارتی فوج کے شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے مار گرائے جانے والا محدود ملٹری ایپلی کیشن کا بھارتی ڈرون ہمارا ہی تھا۔ کارگل جنگ میں ہلاک ہونے لے فوجیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ہودا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلونے کی طرح کا ڈرون تھا۔ جس میں بہت محدود ملٹری ایپلی کیشن ہوتی ہیں۔ اس میں ایک عام کیمرہ نصب ہوتا ہے اور صرف15 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے۔

Tags: