عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات کا امکان

July 28, 2015 2:48 pm0 commentsViews: 21

اسلام آباد( آن لائن) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ وفاقی دار الحکومت کے دورہ کے لئے پہنچیں گے۔ جس میں وہ حکومت مخالف پارٹیوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے اور حکومت مخالف اتحاد میں انہیں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کریں گے۔

Tags: