مادر ملت فاطمہ جناح کا یوم پیدائش 31 جولائی کو منایا جائے گا

July 28, 2015 2:48 pm0 commentsViews: 59

مظفر گڑھ ( این این آئی) مادر ملت فاطمہ جناح کا122 واں یوم پیدائش 31 جولائی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، فاطمہ جناح، قائد اعظم کی بہن تھیں اور پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہمیت رکھتی تھیں۔1947 سے قبل ان کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ اور اس کے بعد وہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست میں سر گرم رہیں۔ انہوں نے19 سال قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ قائد اعظم کی وفات کے بعد وہ تقریباً19 سال بقید حیات رہیں۔

Tags: