بھارتی اسکول کے نصاب میں پرویز مشرف کا نام عظیم ترین افراد کی فہرست میں شامل

July 28, 2015 3:43 pm0 commentsViews: 32

جبل پور( یو پی پی) بھارت میں ایک اسکول نے اپنے نصاب میں سابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف کو عظیم ترین افراد کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کا بھارت میں عمومی تاثر نا پسندیدہ شخصیت ہے۔ ان کے دور میں پاک بھارت تعلقات کشیدگی کا شکار رہے اور دو مرتبہ افواج آمنے سامنے آگئیں تھیں۔ حیرت انگیز طور پر بھارت کے اسکول کے نصاب میں جنرل پرویز مشرف کا نام اور ان کی تصویر کو عظیم ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ جس پر ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن اور ضلعی عہدیداران سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ مواد کو حذف کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Tags: