خیبر پختونخوا میں100 کرپٹ شخصیات کی فہرست جاری

July 28, 2015 3:07 pm0 commentsViews: 25

پشاور( آن لائن) خیبر پختونخوا احتساب کمیشن نے 100 کرپٹ شخصیات کی فہرست تیار کرلی خیبر پختونخوا کے صوبائی احتساب کمیشن کی طرف سے چند دنوں میں کرپشن میں ملوث با اثر شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی احتساب کمیشن نے 2002ء کے انتخابات سے بننے والی حکومتوں کے ادوار میں کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ملنے کے بعد موجودہ دور کے عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم کے دور حکومت کے بھی کئی کیسوں کی چھان بین کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

Tags: