ایان علی نے25 ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں شروع کر دیں

July 28, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 26

ماڈل کی سالگر 30 جولائی کو منائی جائے گی، خصوصی کیک تیار کیا جا رہا ہے
سالگرہ کیلئے ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کا خصوصی لباس اور فرانس کا پرفیوم بھی خریدا گیا ہے
اسلام آباد (آن لائن)خوبرو ماڈل ایان علی نے 30 جولائی کو اپنی25 ویں سالگرہ منانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات کردی،25 پاؤنڈ چاکلیٹ ، چار مغز، فل کریم کیک کی تیاری ،1 لاکھ15 ہزار روپے کا خصوصی سالگرہ کا لباس، جاپانی جوتا ، برطانیہ کی سونے کی چین ، فرانس کے پرفیوم کی خریداری کرلی گئی ہے ۔ جبکہ سالگرہ میں ایان علی کی بہت ہی قریبی18 دوست شرکت کرینگی۔ سالگرہ کا وینیو خفیہ رکھے جانے کا قوی امکان ہے ۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایان علی کی محبوب ترین میک اپ آرٹسٹ کراچی سے تعلق رکھتی ہیں جو ان کا میک اپ کرینگی، سالگرہ کی تقریب29 جولائی کو رات12 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی ۔

Tags: