محسن خان کی سابق اہلیہ رینا رائے نے دوبارہ شوبز میں آنے کا فیصلہ کر لیا

July 28, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 261

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ اور پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان کی سابقہ اہلیہ رینا رائے نے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی ختم کرتے ہوئے دوبارہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ وکاس گپتا کے ڈرامہ پراجیکٹ رانی محل میں کام کریں گی۔ رینا رائے نے آخری بار2002ء میں اپنی بہن پرکھا رائے کے ٹی وی شو اینا مینا ڈیکا میں کام کیا تھا۔

Tags: