جیلی فش کی بہتات، سمندر میں نہانے پر3 روز کیلئے پابندی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سمندر میں3 دن کے لئے نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سمندر میں جیلی فش کی بہتات ہے اور بیشتر لوگوں کو جیلی فش کے کاٹنے کی شکایت آرہی تھیں اور اطلاعات ملی ہیں کہ جیلی فش کے کاٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے تاہم اس کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔