تحریک انصاف کا دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ

July 28, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 18

قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء کی طرف سے چلائے گئے کسی بھی تیر کا جواب توپ سے دیا جائے گا، رہنما تحریک انصاف
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی الیکشن کمیشن کیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ نہ کر سکی
اسلام آباد( آئی این پی) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں تیر کا جواب توپ سے دینے اور دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پیر کو تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء کی طرف سے چلائے گئے کسی بھی تیر کا جواب توپ سے دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے ارکان نے اسمبلی کے دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی واپسی کے لئے اسپیکر سے رجوع کیا جائے گا۔ واپس کی گئی تنخواہیں سیلاب متاثرین کے لئے استعمال کی جائیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے ماحول کا انحصار حکومتی رویے پر ہوگا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Tags: