بارشوں کے باعث مخدوش و خطرناک عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے خدشات

July 28, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 22

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے لائوڈ اسپیکر کے ذریعے مکینوں کو عمارتیں خالی کرانے کے اعلانات
مخدوش و خطرناک عمارتوں پر نوٹس کے بینرز بھی آویزاں‘ قائمقام ڈائریکٹر جنرل نے ہدایات جاری کردیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرجنرل ممتاز حیدرکی ہدایات پر مخدوش خطرناک قراردی گئی عمارتوں کے مکینوں کو ایک بارپھرخبردار کرنے کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارت کی جانب سے گذشتہ روز فہرست میں شامل عمارتوں پر پہنچ کر لائوڈ اسپیکرزکے ذریعے اعلانات کئے گئے ہیں جس میں مکینوں کومتنبہ کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فی الفور ان عمارتوں کوخالی کردیں کیونکہ بارشوں کی صورت میں مخدوش عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔اس سلسلے میں بطورنوٹس ان عمارتوں پر بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرین تعمیرات ،تجربہ کارانجینئرز پر مشتمل ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرنا ک عمارت نے اب تک کے سروے کے نتیجے میں شہر بھرکی288 عمارتوں کوان کے بنیادی تعمیراتی ڈھانچے کی تباہ حالی کے سبب خطرناک اور ناقابل استعمال قراردیاہے قائم مقام ڈائریکٹرجنرل آف سندھ بلڈنگز ممتازحیدر کی ہدایات پر محکمے میںگذشتہ ماہ کے دوران ہی سے ایمرجنسی نافذ ہے۔ شہری عمارتی حادثے کی صورت میں فون نمبر 99232354 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

Tags: