افغانستان شادی کی تقریب میں فائرنگ،21 افراد ہلاک

July 28, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 21

صوبہ بغلاں کے شہر قندوز میں باراتیوں کے2 گروپ معمولی تکرار پر گتھم گتھا ہو گئے
مرنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں، لڑائی میں 10 افراد زخمی ہو گئے
کابل ( اے ایف پی) افغانستان میں شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ سے بچوں، عورتوں سمیت 21 افراد ہلاک اور10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بغلان کے شہر قندوز میں ایک شادی کی تقریب میں رسومات جاری تھیں کہ اس دوران دو مسلح گروپ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، رفتہ رفتہ صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اس دوران مخالف گروپ نے باراتیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں21 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے صوبہ بغلان کے گورنر جاوید بشارت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کی تقریب میں معمولی تکرار پر مخالف مسلح گروپ نے دلہن لینے آئے ہوئے باراتیوں پر فائرنگ کر دی۔

Tags: