حکومت ملک کا سارا بجٹ تاجروں کے ٹیکس سے پورا کرنا چاہتی ہے

July 28, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 25

لاہور میں منعقدہ تاجر کنونشن میں کراچی کے تاجروں کا وفود آج روانہ ہو رہا ہے
وقت آگیا ہے کہ حکومت تاجروں کے موجودہ اور دیرینہ مسائل حل کرے، انصار بیگ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان تاجر کنونشن میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد لاہور میں منعقدہ آل پاکستان تاجر کنونشن میں شرکت کے لئے آل کراچی تاجر اتحاد کا وفد چیئر مین عتیق میر کی سربراہی میں آج لاہور روانہ ہو رہا ہے۔ وفد میں آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر انصار بیگ قادری اور وائس چیئر مین رانا اکرم بھی شامل ہیں اس سلسلے میں انصار بیگ قادری نے کہا کہ تاجر ملک کا اہم طبقہ ہوتے ہیں اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے تاجروں کو ہر طرح سے نچوڑنے کا یہ پروگرام بنا لیا ہے۔ 0.6 فیصد ٹیکس کے خلاف تاجروں نے آواز بلند کی اور یہ تاجروں کا اتحاد ہے کہ آج ٹیکس0.1 فیصد رہ گیا۔ اور آل پاکستان تاجر کنونشن اس سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کا سارا بجٹ تاجروں کے ٹیکس سے پورا کرے گی انصار بیگ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب حکومت تاجروں کے تمام موجودہ اور دیرینہ مسائل حل کرے ورنہ تاجروں کا سیلاب کراچی سے پشاور تک حکومت کو بہا کر لے جائے گا۔

Tags: