امارات ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

July 28, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 30

دبئی سے کراچی آنے والی امارات کی پرواز جیسے ہی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے لگی تو بجلی چلی گئی
ایئر پورٹ کے رن وے کی لائٹس بند ہو گئیں، طیارہ 20 منٹ تک فضا میں گھومنے کے بعد مسقط چلا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) امارات ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ طیارہ 15 سے20 منٹ فضا میں رہنے کے بعد مسقط چلا گیا۔ امارات ایئر لائن نے سی اے اے پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ، پیر کی صبح ساڑھے 4 بجے دبئی سے کراچی آنیوالی امارات کی پروازEK-604 جیسے ہی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے لگی تو بجلی چلے جانے کی وجہ سے رن وے کی لائٹس بند ہوگئیں جس کی وجہ سے طیارے نے لینڈنگ نہیں کی اور20 منٹ فضا میں گھومنے کے بعد طیارے کو مسقط بھیج دیا گیا۔ بجلی جانے پر جنریٹرز نے بھی کام نہیں کیا جبکہ سی اے اے کے انجینئر اور ٹیکنیشن بھی موجود نہیں تھے جس کے بعد رن وے کی لائٹس اور سسٹم صبح تک بند رہا اور مذکورہ پر وازدوپہر12 بجے واپس کراچی آئی۔ سی اے اے نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر طیارے کا پائلٹ بر وقت لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتا تو طیارے کو حادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔

Tags: