گرداسپور میں تھانے پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک

July 28, 2015 4:45 pm0 commentsViews: 37

مرنے والوں میں ایک ایس پی اور تین حملہ آور بھی شامل ہیں، بھارت نے پاکستان کو ذمہ دار قرار دے دیا
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور میں نا معلوم افراد نے تھانے پر حملہ کر دیا۔ 4 پولیس اہلکاروں سمیت10 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک ایس ایس پی اور3 حملہ آور بھی شامل ہیں۔ بھارت نے حسب روایت حملے کے فوری بعد ہی پاکستان کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں4پولیس اہلکاروں اور 3 حملہ آوروں سمیت10 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق4 سے5 مسلح حملہ آور چھینی گئی ماروتی کار میں تھانے پہنچے، وہ فوجی وردیوں میں ملبوس تھے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ایس پی گورداس پور بھی شامل ہیں۔

Tags: