وزیراعلیٰ سندھ کا اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

July 28, 2015 4:45 pm0 commentsViews: 14

بارشوں سے نمٹنے کیلئے رین ایمرجنسی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کے انتظامات کا جائزہ لیا
صفائی کا کام جنگی بنیادوں پر اور نالوں کی فوری صفائی کے احکامات جاری کردیئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرکے بارشوں سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی وقار مہدی راشد ربانی کوآرڈ ینٹرابوبھائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اچانک دورے کے دوران اورنگی نالہ، گجر نالہ اور کلری نالہ کے جاری صفائی کے کام کا معائنہ کیا اورکلری نالہ،مچھر کالونی نالے کی صفائی موثر طریقے سے نہ ہونے پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طورپر شہر کے تمام اہم نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کے ایم سی افسران ، ڈی ایم سی سائوتھ اور ڈی سی سائوتھ کو صفائی کا کام جنگی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید موسلا دار بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے اس کے لئے نالوں کی صفائی سمیت تمام احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں ۔ تاکہ عوام کو تیز بارشوں کے نتیجے میں کسی بھی نقصان سے بچایا جاسکے۔

Tags: