یتیم اور بے سہارا بچوں کے سرپرہاتھ رکھناثواب جاریہ ہے، نفیس خان

July 28, 2015 4:48 pm0 commentsViews: 26

ایدھی چائلڈ ہوم کی تقریب میں اختیار بیگ کی بھی شرکت، نہال ہاشمی نے تحائف تقسیم کیے
کراچی( پ ر) یتیم اور بے سہارا بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنا بھی ثواب جاریہ ہے۔ یہ بات سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے29 ویں سالانہ ہفتہ عیادت کا آغاز کرتے ہوئے فورم کے چیئر مین نفیس احمد خان نے ایدھی چائلڈ ہوم کورنگی میں بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر کیا۔ ان کے ہمراہ فورم کے سینئر نائب صدر سید شائق ایاز اور عامر احمد بھی موجود تھے۔ دوسرے دن NICH میں ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور کہا کہ فورم کی خدمات قابل تحسین ہیں کہ وہ29 سال سے مریضوں کی عیادت کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ فورم کے صدر خالد ممتاز شبیر دانش، ڈاکٹر محمد رفیع احمد، حنا اعظم و دیگر بڑی تعداد موجود تھے جبکہ تیسری دن دار السکون میں سینیٹر نہال ہاشمی نے خصوصی بچوں میں تحائف تقسیم کئے ان کے ہمراہ انور حسین صدیقی، حلیم احمد، فورم کے چیئر مین نفیس احمد خان، رفیع احمد، سید شائق، شبیر الدین، سسٹر رتھ فائو، رضوان احمد و دیگر نے بھی تمام بچوں میں گفٹ بکس تقسیم کئے اور بچوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر نہال ہاشمی نے کہا کہ فورم نے جو سلسلہ شروع کیا تھا 29 سال پہلے اب اس شہر کی روایت بن گیا ہے۔ جس کا سہرا فورم کے سر جاتا ہے انہوں نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔