منور الزماں کی21 ویں برسی آج منائی جائے گی
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) ملک کے نامور اسپورٹس آرگنائزر اور آل پاکستان منور الزماں ( مرحوم) اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ ایس ایم سبطین نقوی کے اعلان کے مطابق عالمی شہرت یافتہ برائے پرائیڈ آف پرفارمنس و اولیمپئن و فل بیک منور الزماں کی21 ویں برسی آج28 جولائی 2015بروز منگل کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ آرگنائزیشن کی جانب سے منور الزماں ( مرحوم ) کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے4 بجے شام واقع سخی حسن قبرستان میں ان کی قبر پر حاضری و پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔