عمران خان کے کہنے پر کوئی رکن استعفیٰ نہیں دیگا‘الیکشن کمیشن

July 28, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 18

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب تیار کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ عمران خان کے کہنے پر الیکشن کمیشن کا کوئی رکن استعفی ٰ نہیں دے گا ۔عمران خان کی پریس کانفرنس سے متعلق جواب میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کے ممبران کو فارغ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا ۔ عمران خان کے مطالبے پر الیکشن کمیشن کا کوئی رکن استعفیٰ نہیں دے گا۔2013کے عام انتخابات گزشتہ الیکشن سے زیادہ شفاف ہوئے ہیں عمران خان الزامات کے بجائے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز دیں ۔

Tags: