ڈی ایم سیز کے ا فسران برساتی نالوں کو کچرے سے بھرنے میں مصروف

July 28, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 34

ضلع شرقی کے افسران نے ڈیزل کی بچت کرکے شہریوں کی زندگی دائود پر لگا دی
تمام اداروں کے مشترکہ کام کرنے کے دعوئوں سے ہوا نکل گئی، رین ایمر جنسی کا نفاذ بے کار
کراچی( سٹی رپورٹر) ضلع شرقی کے افسران نے ڈیزل کی بچت کرکے شہریوں کی زندگی دائو پر لگادی‘ ڈسٹرکٹ کا کچرا لینڈ فل سائٹ لے جانے کے بجائے برساتی نالے میں پھینکنا شروع کردیا‘ بلدیہ کراچی نالوں کی صفائی جبکہ ڈی ایم سیز‘ نالوں کو کچرے سے بھرنے میںمصروف ہوگئے‘ تمام اداروں کے مشترکہ کام کرنیکے دعوئوں سے ہوا نکل گئی‘ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ضلع شرقی نے شہر میں رین ایمر جنسی نافذ اور نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جانیوالی صفائی مہم کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے نالوں کی صفائی میں بلدیہ کراچی کی مدد کرنے کے بجائے نالوں میں ضلع بھر کا کچرا پھینکنا شروع کردیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی ملیر ندی میں ڈی ایم سی ایسٹ کی گاڑیوں سے ملیر ندی میں کچرا پھینکنے کا عمل جاری رہا جو کہ بلدیاتی اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کچرا جو کہ لینڈ فل سائٹ پر پھینکا جانا تھا سینٹرکے عملے نے نالوں میں پھینکنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے‘ ڈی ایم سیز حکام کی اس ناقص کارکردگی کے باعث شہر کے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں اور تیز بارشوں کی صورت میں کراچی کے شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگی ہوئی ہیں‘ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی بچت کیلئے یہ سنگین اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Tags: