احکامات نظر انداز، کئی تھانیداروں نے تاحال چارج نہیں چھوڑا

July 28, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 20

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر کے33 تھانیداروں کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے
17 تھانیداروں نے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، تاحال اپنے عہدوں پر تعینات ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہٹائے گئے ایس ایچ اوز میں سے کئی تھانے داروں نے چارج نہیں چھوڑا ہے‘ جس کو ایک بار پھر عہدے سے ہٹانے کے ساتھ معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں‘ تفصیلات کے مطابق ایپکس کمپنی میں اسپیشل برانچ کی جانب سے کرپٹ افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کی گئی تھی اور اس لسٹ کو ایپکس کمیٹی کے ممبران نے ان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے 33تھانے داروں کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے جس کو 17 تھانے داروں نے ہوا میں اڑاتے ہوئے تھانے کا چارج نہیں چھوڑا جبکہ16تھانے داروں نے عہدے کا چارج چھوڑتے ہوئے سینٹرل پولیس میں رپورٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایک با رپھر تھانیداروں کو عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ معطل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔

Tags: