کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

July 28, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 28

مسلح دہشت گردوں نے گاڑی پر گولیاں برسا دیں، فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا
کوئٹہ( نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کشمیر آباد کلی جیو کے قریب ایس پی سریاب کی گاڑی پر دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کے حملے میں دو اہلکار شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا‘ فائرنگ کی زد میں دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوگیا‘ جبکہ حملے مچن ایس پی ظہور بابر آفریدی محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے کشمیر آباد قمبرانی روڈ پر ایس پی سریاب ظہور احمد کی گاڑی معمول کی گشت پر جارہی تھی کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو اہلکا انعام الحق اور اختیار محمد شہید ہوگئے‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں دوخواتین حاجن رانی اور بی بی حافظہ اور ایک بچہ زخمی ہوگیا‘ جن میں سے ایک زخمی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔

Tags: