پولیس کے چھاپے اور مقابلے 88 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

July 28, 2015 5:00 pm0 commentsViews: 21

کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہرکے مختلف علاقوںمیں چھاپہ مارکارروائیوں اورمقابلوں کے بعد 88 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ ،دستی بم اور منشیات برآمدکرلیا ہے۔کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں68چھاپہ مار کارروائیوں اور4مقابلوںکے بعد88ملزمان کو گرفتارکر لیا ،گرفتارملزمان میںدہشتگردی ایکٹ کے تحت5،ڈکیتی کی واردات میں ملوث1،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں15ملزمان ،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت30ملزمان،مفرورو اشتہاری5،دیگرجرائم میں ملوث32ملزمان شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے23مختلف قسم کے ہتھیار ،5 دستی بم اور بڑی مقدارمیں منشیات برآمدہوئی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Tags: