سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے پر تیار

July 28, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 27

سیلاب کے باعث مشکلات پیش آسکتی ہیں، شیڈول موخر کرنے کی درخواست دائرکردی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مؤخر کرنے کی درخواست کر دی ہے،سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمشنر سندھ، چیف سیکریٹری اور لوکل گورنمنٹ کے حکام شریک ہوئے،چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں، تاہم حج سیزن اور سیلاب کے باعث مشکلات ہو سکتی ہیں، بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کرائے جائیں، پہلا مرحلہ اکتوبر اورآخری نومبر میں کرایا جائے تو بہتر ہے۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی مؤخر کرنے کی بھی درخواست کی۔

Tags: