ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے ملیر میں واک اور سیمینار کا انعقاد ہوگا

July 28, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 29

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے 28 جولائی 2015 بروز منگل وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کے زیر اہتمام مراد میمن گوٹھ کمیونٹی ہال ضلع ملیر کراچی میںصبح ساڑھے نو بجے ہیپاٹائٹس سے بچائو کے حوالے سے واک اور سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھربطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ سیکریٹری ہیلتھ ‘ ڈی جی ہیلتھ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔