ملیر میں پانی کی قلت پر عوام نےDMC کے دفتر کا گھیرائو کر لیا

July 28, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 21

افسران کیخلاف شدید نعرے بازی، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنمائوں پر پانی کی فروخت کے الزامات لگائے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ، عوام کا ڈی ایم سی ملیر کے دفتر کا گھیراؤ، افسران کے خلاف دھرنا شدید نعرے بازی ، پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں پر پانی فروخت کرنے کا الزام ۔ چند روز قبل بھی احتجاج کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے کے قریب صالح محمد گوٹھ ، کوہی گوٹھ ، ولی محمد گوٹھ سمیت کئی علاقوں میں گذشتہ دو ماہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان اور علاقہ مکینوں کا احتجاج روز کا معمول بن گیا ہے ، گذشتہ روز عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے پانی کی قلت کے خلاف ڈی ایم سی کے دفتر رزاق آباد پہنچ کر دفتر کا گھیراؤ کیا اور دفتر میں موجود عملے کو باہر نکال کر شدید نعرے بازی کی ۔

Tags: