ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں 6 اگست تک توسیع کر دی

July 28, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 47

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں6اگست تک توسیع کر دی۔ ذوالفقار مرزا سمیت 105ملزمان پر بدین کے مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پہنچے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا سمیت ان کے105حامیوں کی ضمانت میں 6اگست تک توسیع کر دی ہے۔ ضمانت میں توسیع اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر کی گئی۔ ذوالفقار مرزا سمیت105ملزمان پر بدین کے مختلف تھانوں میں8مقدمات درج ہیں۔ ذوالفقار مرزا پر درخشاں تھانے میں مقدمے کے گواہان کی نقول اور چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار مرزا پر کار سرکار کے کاموں میںمداخلت اور دھمکیاں دینے کے مقدمات درج تھے۔ عدالت نے درخشاں تھانے میں بھی ذوالفقار مرزا سمیت ساتھیوں کی ضمانت میں6اگست تک توسیع کر دی ہے۔

Tags: