اسٹیٹ بینک کا کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھانے کا منصوبہ

July 28, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 31

ایکسچینج کمپنیوں کو غیر ملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض نقد رقم ڈالر کی شکل میں پاکستان لانے کی اجازت دیدی
کراچی، اسلام آباد میں کام کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کو جناح ایئرپورٹ پر ڈالر لانے کی اجازت ہوگی
کراچی( کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھانے کیلئے ایکسچینج کمپنیوں کو غیر ملکی کرنسیوں کی ایکسپورٹ کے عوض نقد رقم ڈالر کی شکل میںپاکستان لانے کی اجازت دیدی ہے‘ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ کے سرکل نمبر 16 کے ذریعے اے کیٹگری کی ایکسچینج کمپنیوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیاں منظور شدہ کرنسیوں کی ایکسپورٹ کے عوض نقد ڈالر پاکستان میں کھولے گئے فارن کرنسی بینک اکائونٹ کے ذریعے پاکستان لا سکتی ہیں۔ ایکسچینج کمپنیاں فارن کرنسی اکائونٹس کے ذریعے ڈالر کی شکل میں پاکستان لائے جانے والے منافع منظور شدہ کرنسیوں کی شکل میں طے شدہ طریقہ کار کے تحت ملک سے باہر بھیجنے کی مجاز ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی کرنسیوں کے عوض ڈالر کرنسی صرف جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی کے ذریعے لاسکیں گی‘ اس کااطلاق کراچی کے علاوہ لاہور‘ اسلام آباد میں کام کرنے والی کمپنیوں پر بھی کیا جائیگا۔

Tags: