کراچی میں پولیس افسران کے تبادلے

July 28, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 24

کراچی (کرائم رپورٹر) )آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایس ایس پی کورنگی ابرار حسین کا تبادہ ضلع بدین میں کردیا جبکہ انکی جگہ ایس ایس پی نعیم شیخ کو ایس ایس پی کورنگی تعینات کردیا گیا،جبکہ اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے ایس پی ناصرآفتاب کا شکار پور ٹرانسفر کردیا گیا،دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے6تھانوں کے ہیڈ محرر کو انکے عہدوں سے ہٹا دیاجس میں تھانہ تیموریہ، گلبرگ، سرسید ، شریف آباد اور تھانہ نارتھ ناظم آباد سمیت6تھانے کے ہیڈ محرر شامل ہیں معطل ہونے والے ہیڈ محرران کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔

Tags: