عالمی سطح پر انٹرنیٹ صارفین کی تعداد3ارب سے بڑھ گئی

July 28, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 20

موبائل انٹرنیٹ کی وجہ سے ایک ارب کا مزید اضافہ متوقع ہے، 192 ممالک میں تھری جی دستیاب ہے
کراچی( نیٹ نیوز) دنیا میں انٹر نیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد تین ارب سے بڑھ گئی ہے جبکہ موبائل انٹر نیٹ کی وجہ سے ایک ارب افراد کا مزید اضافہ متوقع ہے رپورٹ کے مطابق اس وقت 192 ممالک میں تھری جی موبائل نیٹ ورک استعمال ہے جو دنیا کی نصف آبادی کو فائدے پہنچارہا ہے جبکہ فور جی نیٹ ورکس پاکستان سمیت 102 ممالک میں کام کررہے ہیں‘2019 ء تک دنیا کے71 فیصد افراد موبائل انٹر نیٹ استعمال کررہے ہوں گے جبکہ اوسطاً ہر صارف انٹر نیٹ کا استعمال تین گناہ بڑھ چکا ہوگا‘ اس وقت موبائل فونز پر پانچ مختلف آپریٹنگ سسٹم دستیاب ہیں جس میں گوگل کے اینڈ رائیڈ سسٹم کا حصہ84 فیصد ہے جبکہ72 فیصد ٹیبلیٹس میں بھی یہی آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے‘ صارفین کی ضروریات کے مطابق10 لاکھ موبائل ایپلیکیشنز بنائی جاچکی ہیں جن کا استعمال کئی ممالک میں موبائل‘ لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر برائوزنگ سے بڑھ چکا ہے۔

Tags: