دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مجرموں کو 21,21 سال قید کی سزا

July 28, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 16

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرمانے کی سزائیں بھی سنادیں، ایک مجرم کو 14سال کی سزا سنائی گئی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں دو مجرموں کو21,21 سال قید و جرمانے کی سزا سنادی ‘جبکہ ایک مجرم کو 14 سال قید و جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے‘ سینٹرل جیل سے سیکورٹی میں مجرموں زاہد شاہ‘ عبدالجلیل اور شعیب احمد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا‘ سچل پولیس نے19جولائی 2014 کو سچل تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے دو دستی بم اور دو پستول برآمد کئے تھے۔ عدالت نے مجرموں کو قید و جرمانے کی سزا سناتے ہوئے واپس جیل بھیج دیا۔

Tags: