زید حامد کی سزا پر عملدرآمد شروع اب تک150 کوڑے مارے جا چکے ہیں

July 28, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 34

حکومت کے خلاف تنقید کرنے پر شہری کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا
قاضی نے آٹھ برس قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنا ئی تھی
سعودی عرب میں ہر ہفتے50 کوڑے مارے جا رہے ہیں
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ تجزیہ کار حامد کو سعودی عرب میں اب تک 150 کوڑے مارے جاچکے ہیں‘ زید حامد اپنی اہلیہ کے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے‘ جہاں انہیں یمن جنگ کے حوالے سے مدینہ منورہ میں ایک بلا اجازت تقریب میں سعودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے پر ایک شہری کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا‘ زید حامد سے متعلق الزام( ایران کیلئے جاسوسی) کی تحقیقات مکمل ہونے پر قاضی نے انہیں8برس قید اور ایک ہزار کوڑے کی سزا سناتے ہوئے ہر ہفتے50کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

Tags: