پاکستان سری لنکا T-20 سیریز30 جولائی سے شروع ہوگی

July 28, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 32

پہلا میچ کولمبو میں ہوگا، شاہد آفریدی، نعمان انور و دیگر کھلاڑی کو لمبو پہنچ گئے
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ30 جولائی کو کولمبو میں ہوگا اور سیریز کیلئے قومی کھلاڑی کولمبو پہنچ چکے ہیں جبکہ عمر اکمل آج ویسٹ انڈیز سے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کریں گے‘ جبکہ سہیل تنویر کپتان‘ شاہد آفریدی‘ بلے باز نعمان انور اور فاسٹ بائولر ضیاء الحق نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ ون ڈے سیریز ختم ہونے پرکپتان اظہر علی‘ راحت علی‘ اسد شفیق‘ بابر اعظم‘ بلال آصف اور احسان عادل وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج اور کل سیریز سے قبل پریکٹس کریں گی‘ دونوں ٹیموں کا پہلا مقابلہ30 جولائی اور دوسرا یکم اگست کو کولمبو میں ہی ہوگا‘ دونوں میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔

Tags: