ثانیہ ناز کے گھر اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کا چھاپہ

July 30, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 30

بغدادی میں رہائش پذیر پی پی رکن سندھ اسمبلی کے گھر کا محاصرہ کرکے تلاشی لی گئی
ثانیہ ناز نے چھاپے کی تردید کر دی، سیفی لین میں خالی مکان سے اسلحہ و گولا بارود برآمد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) لیاری میں رہائش پذیر پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کے گھر اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے گھر کا گھیرائو کرلیا‘ ثانیہ ناز نے چھاپے کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائش پذیر پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کے گھر بھاری تعداد میں اسلحے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینرجز کی بھاری نفری نے گھر کا محاصرہ کرلیا اور گھر کی تلاشی کا عمل شروع کردیا‘ تاہم رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے گھر پر چھاپے کی اطلاع کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا ہے‘ پولیس اور رینجرز علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رینجرزنے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سیفی لین میں واقع کئی مکانات کی تلاشی کے ساتھ ایک خالی مکان میں کھدائی کرکے بھاری تعداد میں جدید ترین اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

Tags: