الطاف حسین کو گرفتار کرنے کا حکم

July 30, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 24

گلگت، بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ کے قائد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
کندریاں پولیس نے پاک فوج کیخلاف توہین آمیز بیان پر الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
گلگت (آن لائن) گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انہیں آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گلگت بلتستان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ الطاف حسین کے خلاف گلگت بلتستان کے مختلف تھانوں میں غداری کے مقدمات درج ہیں۔ یہ مقدمات الطاف حسین کی پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے بعد درج کئے گئے تھے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر الطاف حسین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں کندیاں پولیس نے بھی پاک  فوج کے خلاف میڈیا میں توہین آمیز بیان بازی پر صحافی حکیم اسلم خان کی درخواست پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Tags: