کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 11 اگست سے کھلیں گے

July 30, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 21

صوبائی سیکریٹری تعلیم کی زیرصدارت اجلاس میں سیلاب اور بارشوں کے باعث موسم گرم کی تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ہفتہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 11اگست سے کھلیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سندھ سیکریٹریٹ میں سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مون سون کی بارشوں کے بننے والے نئے سسٹم کے پیش نظر طلبا و طالبات کی تدریسی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ، سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ ممکنہ تیز بارشوں کے پیش نظر کیا گیا جس کے بعد تعطیلات میں توسیع کی سمری چیف سیکریٹری سندھ کو بھیج دی گئی ہے ۔

Tags: