اورنگی ٹائون اور لیاری میں 7دہشت گرد ہلاک چنیسر گوٹھ میں اسلحہ ڈپو پکڑا گیا

July 30, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 25

اورنگی ٹائون ضیاء موڑ قبرستان کے قریب مارے جانیوالے 5 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاجاتا ہے، لیاری میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو مقابلے میں ماردیا گیا
اورنگی میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہ، پولیس کو قتل، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، اسکولوں پر بھی حملوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں، مقابلے میں دو پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے، لیاری میں مقابلے کے دوران مارے جانے والے ایک ملزم عزیر بلوچ کا نیا آباد کا کمانڈر تھا
پولیس اور حساس اداروں نے محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں خطرناک ملزمان اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا، ملزمان نے فائرنگ کردی اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، پکڑا جانے والا اسلحہ کراچی میں دہشت گردی کے لیے لایا گیاتھا، ایس ایس پی سائوتھ کا پریس کانفرنس میں انکشاف
کراچی( کرائم رپورٹر) حساس ادارے اور پولیس کی چنیسر گوٹھ میں کارروائی عذیر گروپ کا اسلحہ ڈپو پکڑا گیا۔ فیصل پٹھان، اور عمر کچھی، نواز کوبرا، فاروق کنگلا، بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سائوتھ ڈاکٹر فاروق نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے اہلکاروں کے ہمراہ مشترکہ طور پر محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں خطرناک ملزمان اور بھاری تعداد میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے5 ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد ازاں پولیس نے اس کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ سے ہے اور پکڑا جانے والا اسلحہ حال ہی میں دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کرنے کے لئے کراچی لایا گیا تھا۔ بر آمد کئے جانیوالے اسلحے میں20 ایس ایم جیز 20 آر پی جی راکٹ، ایک ایل ایم جی رائفل، ایک پسٹل، 3رائفل، ایک ہینڈ گرنیڈ ، ایک آوان لانچر گرنیڈ پسٹل، 25 میگزین ایس ایم جی، 10میگزین ہار پسٹل رائفل، 9 آوان لارج سائز پسٹل، 27 آوان اسمال سائز پسٹل پرانے ایک ایس ایم جی اسٹینڈ میٹلک ، انگین میٹلک، 1897رائونڈ، 149 ایس ایم جی رائونڈ شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتای کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جبکہ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ اسلحہ گینگ وار ملزم فیصل پٹھان، اور عمر کچھی کا ہے۔ جنہوں نے لیاری گینگ وار کے خلاف آپریشن کے باعث مذکورہ اسلحہ، چنیسر گوٹھ میں چھپا یا تھا۔ پولیس فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

Tags: