آج سے سرکاری کالجوں میں داخلوں کا آغاز ہوگا

July 30, 2015 4:03 pm0 commentsViews: 33

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت کراچی کے سرکاری کالجز میں داخلوں کا آغاز 30 جولائی بروز ( جمعرات ) سے کیا جا رہاہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال داخلہ پالیسی آسان بنانے کی غرض سے سابقہ داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے تا کہ امیدواران داخلہ اور ان کے والدین کو داخلے کے حصول میں مشکلات اور دشواریوں سے بچایا جا سکے۔ پلیسمنٹ فارم کراچی ریجن سے تمام سرکاری کالجز کے 31جولائی تا5 اگست تک مفت دستیاب ہونگے۔

Tags: