گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ کے درجنوں پلاٹس

July 30, 2015 4:13 pm0 commentsViews: 17

ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر پارک، پلے گرائونڈ، سڑکوں،پبلک بلڈنگ کی جگہ پر چائنا کٹنگ کی گئی
لینڈ مافیا نے اصل ماسٹر  پلان غائب کردیا، سوک سینٹرسے تحویل میں لی گئی دستاویزات سے انکشافات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے گلستان جوہر اسکیم36 کے بلاک 1 سے 16 میں سرکاری زمینوں پر چائنا کٹنگ اور قبضہ کرکے بنائے گئے3درجن سے زائد پلاٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔ لینڈ مافیا نے اسکیم کا اصل ماسٹر پلان غائب کرنے کے علاوہ ہزاروں ایکڑ پر پارک، پلے گرائونڈ ، مسجد، اسپتال ، سڑکوں، پبلک بلڈنگ اور واٹر ریزرو وائر کے پلاٹس کی چائنا کٹنگ کی ذرائع کے مطابق سوک سینٹر سے تحویل میں لی گئی دستاویزات کی تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ہے لینڈ مافیا کو اس گھنائونے کام میں متعلقہ حکام کی معاونت بھی حاصل رہی۔ اس حوالے سے دستیاب دستاویزات کے مطابق مذکورہ پلاٹس میں اکثریت ایس ٹی کیٹگری سے متعلق ہیں جبکہ واٹر ریزرو وائرز کے لئے مختص 2 پلاٹس میں سے ایک چائنا کٹنگ جبکہ دوسرے پر واٹر بورڈ نے20 مکانات تعمیر کر لئے ہیں۔ دوسری جانب ریکارڈ میں اسکیم کے اصل ماسٹر مائنڈ کی عدم موجودگی کے باعث چائنا کٹنگ کی نذر ہونے کی بناء پر ایف آئی کی جانب سے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ کو آج طلب کیا گیا ہے۔

Tags: